واشنگٹن : امریکہ نے بارودی سرنگوں پر پابندی کے بین الاقوامی معاہدے میں شمولیت نہ کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا۔ امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کے دوران رواں ہفتے کے آخر میں اِسی موضوع پر ہونے والی کانفرنس میں امریکی وفدکے شرکت کرنے کی تصدیق کی ۔ 1997 میں منظور کئے جانے والے معاہدے کی توثیق امریکہ، چین اور روس سمیت چند اور ملکوں نے نہیں کی۔ اب تک اِس بین الاقوامی سمجھوتے پر 156ممالک نے دستخط کئے ہیں۔ بارودی سرنگوں پر مکمل پابندی کے سلسلے میں بین الاقوامی کانفرنس کولمبیا کے شہر کارٹا جینا میں آئندہ اتوار سے شروع ہو رہی ہےlink...
0 comments: on "بارودی سرنگوں پر پابندی کے معاہدے میں شمولیت سے انکار"
Post a Comment