بیونس آئرس: ارجنٹائن میں فٹ بال میچوں کے دوران پولیس اورشائقین کے درمیان جھڑپوں میں تیس افراد زخمی ہوگئے۔ ارجنٹائن کے شہربیونس آئرس میں نیویلزاولڈ بوائزاور روز اریو سینٹرل کلب کے درمیان کھیلے جانیوالے میچ سے قبل ہنگامہ آرائی کا آغازاس وقت ہوا جب روزاریوسینٹرل کے سپورٹرزجعلی ٹکٹوں پر اسٹیڈیم میں داخل ہوئے اورانہوں نے جگہ کے حصول کیلئے مقامی شائقین پرحملہ کردیا۔ پولیس نے تماشائیوں پرربرکی گولیاں فائرکیں جس سے کئی افرادزخمی ہوگئے جبکہ دس کوگرفتارکرلیا گیا۔دونوں ٹیموں کے کھلاڑی جب گراو?نڈمیں آئے تواسٹینڈزمیں سے اولڈبوائزکی ٹیم کے گول کیپرپابلومیگلیور پرچاقوبھی پھینکاگیا۔ اس سے قبل ہفتے کوبیونس آئرس میں ہی دومقامی کلبس کے درمیان کھیلے جانیوالے میچ سے قبل دونوں ٹیموں کے مداحوں کے درمیان جھڑپیں شروع ہوگئیں جس کی وجہ سے میچ آدھے گھنٹے تاخیرسے شروع ہوا۔ پولیس نے تماشائیوں کومنتشرکرنے کیلئے آنسوگیس استعمال کی جس سے بیس افرادزخمی ہوئے جبکہ دوکوگرفتارکرلیا گیاlink...
0 comments: on "ارجنٹائن: فٹبال میچ، جھڑپیں،30 افراد زخمی"
Post a Comment