اسلام آباد (مقصود ترمذی / دی نیشن رپورٹ) باخبر ذرائع کے مطابق چند روز میں وفاقی کابینہ میں تبدیلی متوقع ہے‘ اس بات کا امکان ہے کہ اس ردوبدل میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات قمر الزمان کائرہ‘ رحمن ملک کی جگہ وزیر داخلہ بنیں گے۔ یہ معلوم نہیں ہوا کہ رحمن ملک کو کون سی وزارت دی جائے گی۔ ابھی ردوبدل میں تاخیر صورتحال کی سنگینی کے باعث کی گئی ہے۔ 3 وزرا کے محکموں میں ردوبدل سے اس کا تاہم آغاز ہو چکا ہے اور توقع ہے کہ یہ سارا عمل اگلے ماہ مکمل ہو جائے گا۔ وزارت اطلاعات کے لئے حکومت شیری رحمن یا فوزیہ وہاب میں سے کسی کا ایک کا انتخاب کرے گی۔ کائرہ کی جگہ چودھری منظور کو گلگت بلتستان کا گورنر بنائے جانے کا امکان ہے‘ تاہم ان کے قریبی ذرائع کے مطابق چودھری منظور نے اس سے معذرت کر لی ہے۔ کوششوں کے باوجود کائرہ اور رحمن ملک سے رابطہ نہیں ہو سکا۔
0 comments: on "وفاقی کابینہ میں جلد تبدیلی متوقع‘ کائرہ کا رحمن ملک کی جگہ لینے کا امکان"
Post a Comment